ہالی ووڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

شوبز

کیلی فورنیا (این این آئی)ہالی ووڈ سپراسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ہالی ووڈ اداکاراورامریکی ریاست کیلی فورنیاکے سابق گورنرآرنلڈ شوارزنیگر نے پاکستان آنے کا وعدہ کیا ہے،اس بات کاانکشاف وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ملک امین اسلم جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونیوالی ’عالمی کانفرنس آف پارٹیز24‘ میں شرکت کے لیے پولینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرہالی ووڈ اداکارآرنلڈ شوار زنیگر کے ساتھ اپنی تصویر اپلوڈ کی اور لکھا کہ آرنلڈ شوار زنیگرموسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان

پر منفی اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔آرنلڈ شوارزنیگر پہلے بنیادی طور پر باڈی بلڈر کے طور پر مشہور ہوئے تاہم ہالی ووڈ میں اپنے غیرمعمولی کام کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کی جب کہ ٹرمنیٹر فلموں سے انہیں بہت مقبولیت ملی اس کے علاوہ پریڈیٹر، ٹرولائز، کونان دی باربیریئن بھی ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر