بالی ووڈ میں مودی پر فلم بنائی جائیگی کونسا اداکار بھارتی وزیراعظم کا کردار ادا کریگا جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

شوبز

ممبئی(نیوز ڈیسک) اداکار انوپم کھیر کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ بننے کے بعد اب معروف اداکار وویک اوبرائے نے بھی موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بننے کی تیاری مکمل کرلی۔رواں سال بھارت میں ہونے والے الیکشن کی وجہ سے ان دنوں بھارت میں مختلف جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ریاست کی حکمرانی حاصل کرنے کا جنون اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہاں تک کہ مختلف سیاست دانوں کیسوانح حیات پر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔بھارتی فلمی تجزیہ نگار ترن

آدرش نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نریندر مودی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ میں وویک آنند اوبرائے کے نام سے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ترن آدرش نے کہا کہ اْمنگ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ ’پی ایم نریندر مودی‘‘ کا پہلا پوسٹر رواں ماہ 7 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جسے سندیپ سنگھ پروڈیوس کریں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی رواں ماہ کے وسط میں شروع ہوگی۔ک

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر