بالی ووڈ ہدایتکار راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا

شوبز

ممبئی (آئی این پی ) بالی ووڈ ہدایتکار راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن نے انسٹا گرام ایپ پراپنے والد سے متعلق بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان کے اس مرض کی شروعات ہوئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ اداکارنے کہاکہ میرے والد سب سے مضبوط ترین انسان ہیں جنہیں کچھ ہفتوں قبل ہی گلے کا کینسرتشخیص ہوا ہے لیکن وہ آج بھی بہت پر امید ہیں اور اس بیماری سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ

اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے ‘ رشی کپور اور عرفان خان بھی کینسرجیسی موذی بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر