سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے بھی بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا

شوبز

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے بھی بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار دھرمیندر کے تینوں بیٹے سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول فلم نگری سے وابستہ ہیں اور اب ان کے پوتے کرن دیول بھی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔سنی دیول کی جگہ سے گزشتہ روز اپنے بیٹے کرن دیول کی آنیوالی ڈیبیو فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک والد کی حیثیت سے میںکنفیوژ بھی ہوں اور فخر بھی

محسوس کر رہا ہوں کہ میں اپنے بیٹے کی پہلی فلم کا پوسٹر پیش کر رہا ہوں‘۔انہوں نے اپنے بیٹے کرن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کرن کے سینماء کا سفر شروع ہو رہا ہے۔کرن دیول کی پہلی فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کی ہدایات بھی خود سنی دیول نے دی ہیں۔سنی دیول نے فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کو ایک ایڈونچر سے بھرپور رومانوی داستان قرار دیا ہے جس کیلئے وہ امید کرتے ہیں کہ یہ مداحوں کے دلوں میں گھر کر جائے گی۔فلم ’پل پل دل کے پاس‘ میں کرن دیول کے ساتھ اداکارہ سحر بمبا جلوہ گر ہوں گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر