معروف اداکارہ وگلوکارہ کینسرکے عارضے میں مبتلا،حکومت سے مددکی اپیل

شوبز

لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ وگلوکارہ ہیر سنگھار(خالدہ رشید)کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ،حکومت سے علاج کے لئے مددکی اپیل ،بے روز گاری کی وجہ سے کئی فنکاروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ بعض سینئر فنکار حالات سے مایوس ہوکر امریکا، افغانستان اور مغربی ممالک میں ہجرت کر چکے ہیں۔ فنکار آج مشکل زندگی گزار رہے ہیں اور کئی فنکار، شاعر اور ادیب حکومتی امداد کی آس میں اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ اداکارہ ،گلوکارہ ہیرسنگھار کا شماربھی شوبزانڈسٹریکے نامور فنکاروں میں کیا جاتا ہے، ہیرسنگھار اداکاری وگلوکاری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال

رہی ہیں ،وہ اپنا گھر اپنی گاڑیاں ہونے کے باوجودبھی ان کو حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے گھرپرغنڈوں نے قبضہ کررکھا ہے، اب ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیرسنگھار(خالدہ رشید)کو چھاتی کا کینسرہوگیا ہے جس کا علاج وہ اپنے طورپرکروارہی ہیں، شوبزانڈسٹری سے وابستہ فنکاروں ودیگر نے حکومت سے اداکارہ وگلوکارہ ہیرسنگھار(خالدہ رشید)کا علاج سرکاری سطح پرکروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر