کترینہ کیف اب مداحوں کوخوفزدہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف

شوبز

ممبئی(این این آئی) اپنے حسن سے لوگوں کو زیر کرنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول اب مداحوں کو ڈرانے کی تیاریوں میں ہیں۔کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے دیوانے لاکھوں میں ہیں۔ ان کی خوبصورتی اور حسن کی وجہ سے ہی انہیں بالی ووڈ کی ’’باربی ڈول‘‘ بھی کہا جاتا ہے تاہم اب بالی ووڈ کی یہ خوبصورت حسینہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔حال ہی میں کترینہ کیف اورہدایت کار علی عباس ظفر نے ایک تقریب میںشرکت کی جہاں کترینہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ

نے اب تک کس طرح کی فلموں میں کام نہیں کیا جس پر کترینہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اب تک ’’ہارر فلموں‘‘میں کام نہیں کیا۔ جس پر ہدایت کار علی عباس ظفر نے کہا کہ انہوں نے کترینہ کے لیے ایک ہارر فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے اور ہم دونوں اب خوفناک فلم میں کام کریں گے۔علی عباس ظفر نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن کترینہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو خوفناک فلم میں دیکھنا نہایت دلچسپ تجربہ ہوگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر