سوناکشی سنہا بڑی مصیبت میں پھنس گئی ‘اداکارہ سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج

شوبز

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فلموں کی مشہور اور چلبلی اداکارہ سوناکشی سنہا بڑی مصیبت میں پھنس گئی ،پولیس نے اداکارہ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکہ دہی اورپیسے لینے کے باوجود شو میں پرفارم نہ کرنے کے جرم میں سوناکشی سنہا سمیت دیگر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔مدعی مقدمہ کے مطابق سوناکشی سنہا نے گذشتہ سال ستمبر میں اس سے شو میں پرفارم کرنے کے لئے 37 لاکھ روپے لئے ،اس نے پروگرام کی بڑے

پیمانے پر تیاریاں مکمل کیں جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے تاہم وہ اس کے شو میں شریک ہی نہیں ہوئی جبکہ اداکارہ پیسوں کی واپسی کے تقاضے پر بھی ٹال مٹول کرتی رہی ۔مذکورہ شخص نے دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس سے رابطہ کیا تاہم پولیس بھی کارروائی کرنے سے انکاری ہوئی تو مذکورہ شخص نے پولیس اور سوناکشی سنہا کے رویے کے خلاف زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا سمیت دیگر 5 افراد کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر