پاکستان کیخلاف سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ، ودیا بالن بھی دشمنی میں تمام حدیں پار کر گئیں

شوبز

ممبئی(وائس آف ایشیا ) پلواما واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے پر پابندی اور بالی ووڈ سے اٹھنے والی پاکستان مخالف آوازوں میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی میدان میں آگئیں۔بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سمجھا ہے کہ آرٹ سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرےسے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی۔ موسیقی، شاعری، رقص، تھیٹر اور سنیما انسانوں کو قریب لانے کے ذرائع ہیں، لیکن اس دفعہ لگتا ہے ہمیں کچھ تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی وقت سخت اقدامات بھی کرنا پڑتے ہیں، لگتا ہے پاکستان کیخلاف سخت موقف اختیار کرنے کا

وقت آگیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر