میری ماں عظیم ہیں ،خوش قسمت ہوں جو انکی خدمت کا موقع مل رہا ہے : عارف لوہار

شوبز

لاہور (ا ین این آئی)پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے ٹی وی شو کے دوران اپنی والدہ کا محبت اور عقیدت بھرے الفاظ میں ذکر کر کے سب کو رلا دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عارف لوہار ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو ’’تاروں سے کریں باتیں ‘‘ میں شریک تھے کہ اس دوران انہوں نے اپنی نابینا والدہ کا اس قدر احترام اور عقیدت سے ذکر کیا کہ انکیآنکھوں سے آنسو نکل آئے ۔اس کے ساتھ شو میں موجود اداکار ہ و میزبان فضاء علی ، نسیم وکی ،گوشی خان ،حسن مراد ،الزبتھ رائے کی

آنکھوں میں بھی بے اختیار آنسو نکل آئے اور کافی دیر تک ماحول افسردہ رہا ۔ اس موقع پر عارف لوہار نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری ماں کی دعاؤں کا صدقہ ہے ،میں جہاں بھی جاتا ہوں تو جانے سے پہلے میری والدہ مجھے بے شمار دعائیں دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ جہاں جا رہے ہو اس جگہ کی بھی خیر اور وہاں پر بسنے والے لوگوں کی بھی خیر ہو ۔انہوں نے کہا کہ میری ماں عظیم ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے انکی خدمت کا موقع مل رہا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر