امن کوکمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان شوبزانڈسٹری پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑنے کوتیار

شوبز

لاہور(این این آئی) ملک پاکستان پوری امت مسلمہ کا ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے عظیم ملک ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہم اس کے وارث ہیں۔ پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے مودی اور اس کے حواری سن لیں۔ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملک کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری فنکاروں،گلوکاروں،شاعروں،پروڈیوسروں نے مشترکہ طورپر کرتے ہوئے کیا،اداکارہ وگلوکارہ میگھا نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پوری قوم ایک پیج پر ہے،پاکستان کی امن پسندی کوکمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ہوگی،اداکارہ وٹی وی ہوسٹ ماہ نورنے کہا

کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لئے شوبزانڈسٹری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،ہماری بہادرافواج کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ پروڈیوسر،رائٹرباؤ اصغرعلی نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے پاکستانی عوام چپہ چپہ کا دفاع کرنے کے لئے اگلے مورچوں پر پاک افواج کے شانہ بشانہ ہونگے،معروف شاعر،کالم نگارایم اے تبسم نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے ہماری پرامن پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہماری فوج جذبہ الوطنی اور طاقت ایمانی سے سرشار ہے،شوبزکی دیگرشخصیات افشاں زیبی،ثناء نور،غزل شاہ،عابدہ بیگ ،ڈاکٹراجمل ملک ،شاہدخان،وفا چودھری،افضل ماہی،فرح دیبا،بندیا،انمول پرنس،چاندنی ملک،امانت راہی،استادارشاداحمدانصاری ودیگرنے کہا کہ دشمن بھول میں نہ رہے ،ہم بھارت کا نام صفحہ ہستی سے مٹادیں گے ،انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لئے ہماری تاریخ سنہری ہے۔ ہمارے فوجی جوان ہمیشہ شہادت کے جذبے سے سرشار ملک کی حفاظت کے لئے تیار رہتے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر