پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد ، فنکاروں کا خیر مقدم

شوبز

لاہور(این این آئی)پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی جس کا پاکستانی فنکاروں نے خیر مقدم کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنیما ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے بعد کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔حکومت کی طرف سے فلموں کی پابندی کے ساتھ پیمرا کو بھی اس بات کی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں چلنے والے بھارتی اشتہارات پر کارروائی کرے۔پاکستانی فنکاروں قوی خانمسعود اختر ،شان ، فیصل قریشی ،مصطفی قریشی ، ندیم ،شفقت چیمہ ،فہد مصطفی ،

مہوش حیات ،ماورا حسین ،اسلم شیخ سمیت دیگر نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی سینما کے لیے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، دشمن پڑوسی ملک کی فلموں پرانحصار کرنا کبھی بھی ہماری منصوبہ بندی نہیں تھی، ہم نے کبھی بھی اس بات پرانحصار نہیں کیا کہ بھارتی یہاں آئیں اور ہمارے ملک میں سینما بنائیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر