بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک نے بھارتی اداکارہ کوایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

شوبز

لاہور(این این آئی) بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے گرفتار پائلٹ کی تصویر ٹویٹر پرشیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ’ابھی ابھی تو آئے ہو۔اب آپ کی اچھی مہمان نوازی ہوگی۔وینا ملک کی یہ ٹوئٹ جنگی جنون میں سوار بھارتیوں کو پسند نہ آئی اور خاصی تنقید کرنے لگے، وینا کی یہ ٹوئٹ خاص کر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے تن بدن میں آگ بھڑکا گئی جس پر انہوں نے الٹا وینا ملک پر تنقید

کرنا شروع کردی اور کہا کہ وینا جی آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ بیمار مائنڈ سیٹ کی حامل ہیں، گرفتار پائلٹ ہمارا ہیرو ہے۔سوارا بھاسکر کے اس بیان پر وینا ملک نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک اْس گرفتار پائلٹ کے ساتھ ویسا برتاؤ نہیں کیا جس کا وہ حق دار ہے بلکہ ہم نے تو اْس کے ساتھ وہ رویہ رکھا ہے جیسے ہم خود ہیں باقار، بالغ نظراور اب سے تمام شرم آپ لوگوں کے لیے ہے۔وینا ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں گرفتار پائلٹ کی تصویر اور مونچھوں کے مختلف انداز کی تصاویر بھی شیئرز کیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی مونچھیں اس سے قبل میں نے کبھی نہیں دیکھیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر