اداکار ببرک شاہ ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار

شوبز

لاہور(این این آئی) اداکار ببر ک شاہ ہالی ووڈ کی فلم میں کام کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق معروف اداکار ببر ک شاہ کو ہالی وڈ انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر نے اپنی انگلش فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے

جس پر ببر ک شاہ غورکررہے ہیں۔ ببرک شاہ فلم کی بنیادی تکنیکاور دیگر شعبوں سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں اورانہوںنے اپنی ذاتی فلم ’’مولا وے ‘‘میں 23شعبوں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ بھی بنا رکھا ہے اور اسی خوبی کی وجہ سے ان کو ہالی وڈ کی جانب سے دوسر ی مرتبہ فلم میں کام کرنےکی پیشکش ہوئی ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر