ماہرہ خان’’ فلم قائداعظم زندہ باد‘‘ میں فہد مصطفیٰ کی ہیروئن بنیں گی

شوبز

کراچی (این این آئی) ہدایتکار نبیل قریشی اور فلمساز فضا علی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کے مرکزی کرداروں کیلئے فہد مصطفٰی اور ماہرہ خان کو منتخب کرلیا گیا، دونوں فنکار پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں فنکاروں نے اب تک ایک ساتھ کسی ٹی ویڈرامہمیں بھی کام نہیں کیا۔ اس فلم کے بعد فہد مصطفیٰ نے اپنی ذاتی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی کاغذی تیاریاں جاری ہیں۔نبیل قریشی، فضا علی اور فہد مصطفیٰ اب تک ایک ساتھ نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا، نامعلوم افراد 2 اور لوڈ ویڈنگمیں کام کر چکے ہیں، یہ ان کی ایک ساتھ 5ویں فلم ہو گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر