شوبزمیں ڈگری سے زیادہ خداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے ،جویریہ سعود

شوبز

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ جویریہ سعود نے کہاہے کہ اپنی چھت کسی بھی شادی شدہ خاتون کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے ،ہم نے اپنا گھر بڑی محنت سے تیار کیا ہے اور اس کی ایک ایک چیز بڑی محبت سے خریدی اورترتیب دی ہے ،شوبزمیں ڈگری سے زیادہ آپ کوخداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ اپنا ذاتی گھر ہوتو آپ دل و جان سے اسکی خوبصورتی پرتوجہ مرکوزکرتے ہیں۔ گھرتیار کرنا جس قدرمحنت طلب کام ہے یہ گھر بناکرپتہ چلا ہے ۔ سعود نے گھر کی تیاری

میں دن رات ایک کیا ہے اورتب جا کر اس کی تکمیل ہوئی اور اس کی تزئین وآرائش اس سے زیادہ مشکل مرحلہ تھا۔ جویریہ سعود نے کہا کہ فن کسی کی میراث نہیں ہوتااور نہ ڈگریوں سے فن پر عبور حاصل ہو سکتا ہے بلکہ یہ کسی بھی انسان میں خداد صلاحیت ہوتی ہے اوروہ مسلسل کام کر کے اس میںنکھار پیدا کرتا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر