آئی جی پنجاب کی سینما آمد ،پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی گئی فلم ’’ دال چاول ‘‘ دیکھی

شوبز

لاہور( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی گئی فلم ’’ دال چاول ‘‘ دیکھی ۔

اس موقع پر مرکزی کردار نبھانے والے اداکار احمد سفیان اور مومنہ اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہا کہناصر اکبر خان نے جس طرح اپنی فلم میں پولیس اور اس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں دکھایاگیا کس طرح پولیس فورس کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے اور وہ اپنے ملک اور عوام کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر