پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ عدنان صدیقی نے اہم انکشاف کردیا

شوبز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’میرے پاس تم ہو ‘‘اس وقت پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ بن چکا ہے ،اس ڈرامے کی پسندیدگی کا اندازہ اسے بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مداح آنے والی اقساط کا بھی بےصبری سے انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔ڈرامے میں اہم کردار نبھانے والے عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے کئی انکشافات کئے ہیں،ایک ویڈیو انٹرویو میں عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ آخری قسط میں ایک سین آتا ہے جس میں وہاپنے والد کی بات کررہا ہے، میں اس سین کو دیکھ کر رو پڑا، یقیناً اسے اپنے والد

یاد آگئے ہوں گے، مجھے بھی آپنے والد یاد آگئے تھےہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ہمایوں نے اپنے والد کا ذکر کیا، ہمایوں نے بہترین انداز میں یہ سین نبھایا۔یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اس ڈرامے میں آگے جاکر دو قتل بھی ہوں گے۔یہ ڈرامہ نجی ٹی وی چینل پر ہر ہفتے کی شب 8بجے نشر ہوتا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر