نور نے سابق شوہر تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو کیا قرار دیدیا؟ جانئے

شوبز

لاہور (آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دے دیا۔ نور کی حالیہ پوسٹ نے ان کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے کہ کیا وہ عون سے دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا شادی کر چکی ہیں۔ عون چوہدری کی شیئر کردہ تصویر پر نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ماشااللہ، اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں گردش کر

رہی تھیں جن کی نور کی جانب سے تردید بھی کی گئی تھی۔ دو سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور و زیراعظم عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر