کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے؟ اداکار شان کی شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی پر شدیدتنقید

شوبز

کراچی(این این آئی)اداکار اور پروڈیوسر شان شاہد نے بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکار اورپروڈیوسرشان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر صدر عارف علوی کی بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے؟

عارف علوی کشمیر کوآزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔”واضح رہے کہ شتروگھن سنہا نے دورہ پاکستان کیدوران صدر ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ اداکار شتروگھن سنہا کو گورنرس ہاس میں صدر علویکے ساتھ دیگر عہدیداروں سے ملنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ صدر کی شتروگھن سنہا سے ملاقات کی تصاویر صدر پاکستان کے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے شیئر کی گئیں تھیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر