راشن تقسیم کرتے وقت وڈیوز نہ بنائیں شہزاد رائےنے شہریوں سے بڑی اپیل کردی

شوبز

کراچی (این این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کی سختیوں کے باعث مخیر حضرات، شوبز اسٹار، سیاسی جماعتیں اور مختلف سماجی تنظیمیں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے درخواست کی ہے کہ لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت وڈیوز نہ بنائیں۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر شہزاد رائے نے کہا کہ راشن کی تقسیم کی وڈیوز مت بنائی جائیں کیونکہ جب وڈیوز سوشل میڈیا پر آتی ہیں تو ضرورت مند لوگوں کو اچھا نہیں لگتا۔انہوں نے لوگوں میں راشنتقسیم کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر