سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’دل بیچارا‘‘ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے

شوبز

ممبئی (این این آئی)گزشتہ ماہ دنیا سے رخصت ہونے والے بولی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’دل بیچارا‘‘ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔لائیواسٹریمنگ سروس ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فلم بولی ووڈ کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گی۔مداحوں کو مخاطب کرکے بیان میں کہا گیا کہ آپ کے پیار نے دل بیچارہ کو اب تک سب سے بہترین شروعات کرنے والی فلم بنادیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ریلیز کے ساتھ

ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور آئی ایم ڈی بی میں 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا۔آئی ایم ڈی بی میں بعد ازاں 50 ہزار کے ووٹ کے باعث ریٹنگ 9.8 پر آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری اور جذباتی احساس کی گونج کو مداحوں نے سراہا اور ریویو بھی مثبت آئے ہیں۔سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ’’اے فالٹ ان آور اسٹارز‘‘ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر