’’غریب خود ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے ‘‘ رابی پیرزادہ نے پیدا ہونیوالی بچی کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

شوبز

لاہور (آن لائن) پاکستان میں طبی سہولیات اور غریبوں کی حالت انتہائی پریشان کن ہے اور اب ایسا ہی ایک واقعہ شوبز چھوڑنے والی رابی پیرزادہ نے شیئرکیا۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ ایک آدمی کا فون آیا میری بیوی مر جائے گی اگر آپریشن نہیں کیا ،گائوںْ کی نرس 15ہزار مانگ رہی ہے، میں نے اس نرس کو خود فون کرکے کوشش کی مگر وہ کہتی ہے پہلے پیسے دو، گائوں دور تھا، خود جاکر جب اس عورت کی حالت دیکھی تو احساس ہوا غریب خود ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے، وہ نرس پڑھی لکھی بھی نہیں تھی۔انہوں نے

مزید لکھا کہ ایک پیاری سی بچی چار گھنٹے بعد جب دنیا میں آئی تو لگا اللہ سب کا وارث ہے، کہاں سے مجھے بھیجا اور کتنی پیاری گڑیا تحفے میں دی۔ دوسروں پر نقطہ چینی یا برائیاں ڈھونڈنے سے اچھا ہے وہ کام کریں جس سے اللہ خوش ہو۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر