معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ

شوبز

گلگت (این این آئی)گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھرائو کیا اور خوب توڑ پھوڑ مچائی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں۔نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لیے دھکمیاں دیں۔درخواست کے مطابق دونوں افراد نے نائلہ جعفری پر حملہ کیا جس سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر

کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھرائو کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر