بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف کو ایک بات کا زندگی بھر ملال رہے گا اپنی اہلیہ کیلئے کونسا کام نہ کر سکے؟

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف نظامی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے حوالے سے نواز شریف کے ایک ایسے ملال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف کو ایک بات کا زندگی بھر ملال رہے گا جس کو وہ کبھی نہیں بھول پائیں گے وہ یہ کہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر نواز شریف کو پاکستان آنا پڑا۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی بھی بیگم کلثوم نواز کو اس حالت میں لندن میں چھوڑ کر پاکستان نہیں آنا چاہتے تھے۔ ان کی صاحبزادی نے

اس بات پر زور دیا کہ ہم پاکستان جائیں اور تحریک چلائیں اس سے ہمیں الیکشن میں فائدہ ہو گا۔ نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ وہ اکیلے ہی پاکستان جائیں گے لیکن مریم نواز نے کہا کہ میں بھی ساتھ جاؤں گی اور جا کر آپ کے ساتھ تحریک چلاؤں گی ۔عارف نظامی نے کہا کہ اب جب بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں انہیں یہی ملال رہے گا کہ یہ ان کو اس حالت میں چھوڑ کر کیوں آئے؟کیونکہ نواز شریف اس پچھتاوے کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ جب بیگم کلثوم نواز نے بولنا شروع کیا تو میں ان کے پاس موجود نہیں تھا .

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر