سانحہ ماڈل ٹا ئو ن،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹا ئو ن سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت سے رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو دیکھیں گے ۔ اتوار کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق

درخواست پر سماعت کی۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈہ پور عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر متاثرہ خاتون بسمہ نے عدالت نے کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کی اپیل مسترد کردی ہے۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو دیکھیں گے جب کہ عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت سے سانحہ ماڈل ٹا ئو ن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر