’میں دیکھتا ہوں یہاں کون بدمعاش ہے؟ ’منشاء بم‘ کی گرفتاری روکنے پر چیف جسٹس کے صبر کو پیمانہ لبریز ہو گیا ، کس رکن قومی اسمبلی پر شدید برہم بڑا حکم جاری کر دیا

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے بدنام زمانہ قبضہ گروپ کے سربراہ منشا بم کی گرفتاری کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دیکھتے ہیں یہاں کون بدمعاش ہے، پولیس کے ساتھ بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، منشا بم کی سفارش کرنے پر چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے

ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو بھی طلب کر لیا۔ اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قبضہ گروپ منشا بم کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس پی صدر معاذ ظفر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر کارروائی کی تو سفارشیوں کے فون آنا شروع ہوگئے۔ عدالتی استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ ایم این اے ملک کرامت کھوکھر نے منشا بم کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست کی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ملک کرامت کھوکھر کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ملزم منشا کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کی سرزنش کی۔ جس پر ایڈووکیٹ رانا سرور نے کیس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ملزم منشا کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پاکستانی نژاد کویتی شہری محمود اشرف کی درخواست پر قبضہ مافیا منشا علی عرف منشا بم کو طلب کیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر