عوام کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ہنگامی ایکشن ! وزرا کو فوری طور پر کیا کام کرنے کا حکم دیدیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے۔ اتوار کو وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی کارکردگی کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پرکہا کہ عوام سےکئے وعدے پورے کریں گے،

انھوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ گورنرپنجاب چودھری سرورنے وزیراعظم کو گورنر ہاوس مری عوام کیلئے کھولنے کے حوالیسے آگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیر اطلاعات فوادچودھری اور وزیر تعلیم شفقت محمود اور نعیم الحق کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر