کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا اکنامک افیئر ڈویژن کا جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو سزا سنادی گئی،وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی تصدیق

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(این این آئی)کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا اکنامک افیئر ڈویژن کا جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو سزا سنادی گئی،وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی تصدیق،کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا اکنامک افیئر ڈویژن کا جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر معطل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والے افسر ضرار حیدر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے اور ضرار حیدرکی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری نے ضرار حیدر کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اکنامک افیئر ڈویڑن کے جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے ٗ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چوری کی باضابطہ تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ ضرار حیدر اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری تھے اور ان پر الزام ہے کہ کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا پرس چوری کرلیا تھا، اس الزام میں انہیں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر