عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ اب یہ کام فوراً شروع کردے،،بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

سوشل میڈیا‎‎

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ ان کے ساتھ مذاکرات کرے۔ایک انٹرویو میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا کہ بھارت بیک وقت اپنے دو پڑوسیوں چین اور پاکستان سے مخاصمت جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف ڈنڈے کی پالیسی چل رہی ہے

ٗدنیا میں کسی جگہ بھی عوامی تحریک کو بندوق سے کچلا نہیں جا سکا۔طاقت کی پالیسی طویل مدّت میں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں۔سابق سربراہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں کشمیر میں صورت حال بہتر ہو گئی تھی اور پرویز مشرف بھارت کے ساتھ تعاون کر رہے تھے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کشمیر پر پرویز مشرف کے ساتھ ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر