حکومتی کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بے گھروں پر چلنے کیلئے تیار،مختلف خیراتی اداروں کی مزیدکفالت کرنے سے انکار‘فنڈزنہ جاری کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(آئی این پی) حکومتی کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بے گھروں پر چلنے کیلئے تیار‘پنجاب حکومت نے مختلف اداروں کی کفالت کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جہاں دیگر اداروں کو بند کرنے کا منصوبہ بنانا جا رہا ہے وہاں بے سہارا اور بے گھرافراد بھی اس کی زد میں آ رہے ہیں حکومت کی جانب سے کاشانہ،

نشیمن، گوارہ،عافیت کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے معمر افراد کے فلاحی اداروں کو این جی اوز کے حوالیکرنے کا فیصلہ کر لیاجس کیلئے ان دنوں این جی اوز کی تلاش جاری ہے مذکورہ اداروں کو کسی غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کرنے سے کئی بے سہارا افراد کے دربدر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر