عالمی طاقت ہونے کے گھمنڈ میں مبتلاامریکا نے گھٹنے ٹیک دئیے، طالبان سے بغیرکسی شرط کے مذاکرات پر آمادہ، بڑی پیشکش کردی گئی، حیرت انگیز صورتحال

سوشل میڈیا‎‎

نیویارک(آئی این پی)امریکی خصوصی مشیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے،افغانستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی خصوصی مشیر برائے افغانستان زلمیخلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔امریکی خصوصی مشیر برائے

افغانستان زلمے خیل زاد نے امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی امریکا کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمت کرانا میرا مشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی مشروط ہے، افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ امریکا کا اہم ترین مقصد ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر