وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،بڑا اعلان کردیاگیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سانحہ ماڈل ٹاون میں ہر صورت انصاف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی اور وزیراعظم کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کو معطل کرنے جب کہ سانحے کے اہم کردار اور سابق وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم سانحہ ماڈل ٹاون میں ہر صورت انصاف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں اور انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث تمام پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر