برطانیہ میں گرفتار ہونیوالے اہم ’’پاکستانی جوڑے‘‘ کی گرفتاری،بڑے سکینڈل میں ملوث دونوں ملزمان کو پاکستان لانے کافیصلہ کرلیاگیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے برطانیہ سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈاپ )اسکینڈل کے مرکزی ملزم فرحان جونیجو کی حوالگی کا مطالبہ کردیا،فرحان جونیجوکو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے تحریری درخواست دے دی گئی ہے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے چند روز قبل فرحان جونیجو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا تھا، ذرائع کے مطابق فرحان جونیجو ایف آئی ا ے کراچی کوٹڈاپ کیس میں مطلوب ہے

فرحان جونیجو کروڑوں کی کرپشن کر کے ملک سے فرار ہوگیا تھا ، ذرائع کے مطابق فرحان جونیجو کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ نے انٹرپول سے رجوع کررکھا ہے تاہم انٹرپول کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیاگیا،ذرائع وزارت داخلہ نے برطانیہ کوفرحان جونیجوکی حوالگی کیلئے تحریری درخواست دے رکھی ہے،واضح رہے کہ فرحان جونیجواوراس کی اہلیہ کوبرطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے گرفتارکرکے چھوڑدیاتھا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر