حافظ آباد، بیٹے نے ماں سے ملکر باپ کو قتل کردیا،دونوں گرفتار،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

سوشل میڈیا‎‎

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آبادکے نواحی گاؤں راہگو سیداں میں بیٹے نے ماں سے ملکر باپ کو قتل کردیا۔ جس پر پولیس تھانہ ونے ماں بیٹے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راہگوسیداں کے رہائشی نزیر احمد ولد علی محمد مبینہ طو رپر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اسکااپنی بیوی اور بیٹے سے جھگڑا چلا آرہا تھا ۔

وقوعہ کے روز نزیر احمد کی بیوی زاہرہ بی بی اور بیٹے تنویر احمد نے اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلانے کے بعد سوتے ہوئے گلہ گھونٹ کر ہلاک کردیا ۔جس پر پولیس ونیکے تارڑ نے دونوں ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا اور مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر