حمزہ شہباز نے فرنٹ مین رانا مشہود کے ذریعے کتنے کھرب کی لوٹ مار کی ،انتہائی حیران کن انکشاف

سوشل میڈیا‎‎

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے فرنٹ مین رانا مشہود کے ذریعے10 سالوں میں پولٹری انڈسٹری کے ناجائز کاروبار سے کھربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ،شاہد خاقان تنقید چھوڑیں ، لوٹا گیا پیسہ واپس کریں اوراڈیالا جانے کی تیاری کریں،احتساب کا کدو کٹے گا تو پھر بٹے گا ،احتساب میں کوئی بھی جماعت والا ہو ہماری حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح نیب اور سپریم کورٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے تین مافیاز کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت پر حملہ کرایا ہے ، مرغی مافیا بلا جواز حکومت پر تنقید میں مصروف ہے لیکن یہ اپنا کام جاری رکھیں حکومت اپنا کام کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کرپشن کرکے اداروں کوتباہ کیا، ایل این جی معاہدے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، شہبازشریف نے بھی کروڑوں کی کرپشن کی،سابقہ حکمرانوں نے کوئی ادارہ درست نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاشہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف ہے ، کرپشن کے دائرے میں جو آئے گا تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ رانا مشہود حمزہ کے فرنٹ مین ہیں اور گزشتہ دس سالوں میں رانامشہود پولٹری انڈسٹری سے کھربوں روپے لوٹ مارکرکے ککٹری مافیا کے نام سے مشہور ہوئے۔شاہد عباسی سادھو بن کر مشورہ دیتے ہیں ،میرے علاج کی فیس کی فکر چھوڑیں اور کرپشن کا پیسہ واپس کر کے اڈیالا جانے کی تیاری کریں ۔شاہد خاقان عباسی نے اپنی ائیر لائن کے لئے پی آئی اے کو چونا لگایا ۔راناثنااللہ جوسرپر شرافت کی ٹوپی اور مونچھوں کو تاؤ دے کر اخلاقیات کی تعلیم دے رہے تھے وہ مفرور مافیاہے۔(ن) لیگ کے جتنے مافیاز ہیں میدان میں آ جائیں ،

عمران خان اورسردارعثمان کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکرام نوید 50کروڑ روپے دے کر نیب سے چھوٹنے والے ہیں ،13کروڑ روپے شہباز شریف کے داماد علی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ بھی عدالت کرے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ

یہ بات باعث حیرت ہے کہ رانا مشہود جیسے لوگ عمران خان اور پی ٹی آئی کو اخلاقیات کادرس دے رہے ہیں اور ان پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہودآجکل( ن) لیگ کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں ان کے زیر سایہ یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی۔ جعلی یوتھ ایوارڈز دئے گئے جن کو بین الاقوامی آرگنائزیشن نے بھی جعلی قرار دیا۔ جس پر ان لوگوں کو تو گھر سے باہر بھی نہیں نکلنا چاہئے تھا۔ نا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی عوام دوست اور

غریب نواز پالیسیوں پر تنقید کریں۔حمزہ شہباز کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی گاجریں کھانے والوں کے پیٹ میں درد تو اٹھنا ہی ہے۔ احتساب کا کدو جب بھی کٹے گا سب میں بٹے گا۔ حمزہ شہباز جو چاہے کر لیں حصہ بحساب جثہ کے اب بخشے تو بہر حال نہیں جائیں گے۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا مشہود صاحب یا ن لیگ کے کسی رکن اسمبلی کو یہ جرات نہیں ہونی چاہئے کہ

وہ عمران خان یا کسی پر بھی کرپشن کے حوالے سے انگلی اٹھائیں۔ آج رانا مشہود صاحب کو میری باتیں بری لگتی ہیں کیا وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ساری دنیا نے ان کی وہ ویڈیو دیکھ رکھی ہے جس میں وہ خادم اعلی کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کِک بیکس کا مطالبہ کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پولٹری انڈسٹری میں حمزہ شہباز اور ان کے فرنٹ مین کے طور پر رانا مشہود نے خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا تھا۔ دس سال تک پولٹری انڈسٹری اس مافیا کے کنٹرول میں رہی ہے۔ اس لئے دونوں حضرات نے ککڑی مافیا کے نام سے شہرت پائی۔ یہ کیا کسی پر کرپشن کے حوالے سے الزام لگائیں گے جن کی اپنی شہرت سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر