خدا کی شان ، ن لیگ کو بھی کشکول برا لگنے لگا، حمزہ شہباز اور آصف زرداری کے بیان پر حیران کن ردعمل

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آئی این پی ) سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے فوراً بعد حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس بڑا سوالیہ نشان ہے، حمزہ شہباز اپنا قد بڑھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں غیر ذمہ درانہ گفتگو کرنے سے پرہیز کریں، خدا کی شان ہے

(ن) لیگ کو بھی کشکول برالگنے لگا ہے، کرپشن بچانے کیلئے زرداری اور شریف خاندان ایک صفحے پر آگئے ہیں۔جمعرات کو سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹریرین کے سربراہ آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ اپنا قد بڑھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں غیر ذمہ درانہ گفتگو کرنے سے پرہیز کریں۔ حمزہ شہباز نے پہلی غلطی کا اعتراف کرلیا، مزید بھی کریں گے۔ خدا کی شان ہے (ن) لیگ کو بھی کشکول برالگنے لگا ہے۔ کرپشن بچانے کیلئے زرداری اور شریف خاندان ایک صفحے پر آگئے ہیں۔ نواز اور شہباز کے بعد زرداری کا بغل بچہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیابیوں سے خوفزدہ تمام عناصر اکٹھے ہورہے ہیں۔ زرداری کے فوراً بعد حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والے اب کیوں اکٹھے ہورہے ہیں۔ حمزہ شہباز دوسروں پر الزامات لگانے کی بجائے 10سال کا حساب دیں۔ پنجاب کو مقروض اور محروم صوبہ بنانے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر