ڈپلو میٹک انکلیو میں واقع شٹل سروس میں کروڑوں کی خوردبرد کا انکشاف، نیب نے اہم شخصیات کو گرفتار کر لیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد( آن لائن)ڈپلو میٹک انکلیو میں واقع شٹل سروس میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کرنے والے سابق ممبر پلاننگ اور صدر جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی برگیڈئیر نصرت اللہ اور ڈی جی پلاننگ غلام سرور سندھو کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق 2005کے ادوار میں امریکن ایمبیسی کے ایریا میں شٹل سروس بنائی گئی جس کے زریعے ایمبیسی کے اندر آنے جانے والے عوام کو سروس کم ریٹ پر فراہم کی جاتی اس

مقصد کے لئے شٹل سروس کے ہر سال ٹھیکے دےئے جاتے تھے اس دوران ان ٹھیکہ جات پر کروڑوں روپے کی خورد برد کی گئی شٹل سروس سے متعلق کرپشن کا کیس نیب کو پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ارسال کیا تھا جس کی انکوائری نیب میں پچھلے کئی سالوں سے جاری تھی انکوائری کے مطابق سابق ممبر پلاننگ برگیڈےئر نصرت اور اس وقت کے ڈائریکٹر پلاننگ غلام سرور سندھو نے شٹل سروس کا غیر وقانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر