ایف بی آر اب یہ کام نہیں کر سکے گا، حکومت نے ادارے سے کون سا اختیار واپس لے لیا ؟

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد( (آن لائن) ) وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار واپس لے لیتے ہوئے علیحدہ پالیسی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ حکومت نے ٹیکس پالیسی بنانے کے لیے نیا بورڈ تشکیل دیا ہے جس میں وزیر خزانہ،

وزیرتجارت اور اقتصاد و معاشی ماہرین شامل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے لبرٹی کے نام سے نئی ایئرلائن کو لائسنس دینے کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ ایس ای سی پی کا نیا بورڈ تشکیل دے کر احمد نواز سکھیرا کو سرمایہ کاری بورڈ کا سیکرٹری بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ متروکہ وقف املاک کی تنظیم نو کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر