اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟فواد چوہدری نے سنگین الزام عائد کردیا، حیرت انگیز انکشافات

سوشل میڈیا‎‎

لندن (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے 6سے7ارب ڈالر خرچ کیے،ڈالر کی قیمت مسئلہ نہیں ، اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں،وزیر خزانہ اسد عمر معاشی بہتری کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں،طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں۔وہ جمعرات کولندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقوں سے رابطے  میں ہیں،تمام فریق رضا مند ہوں توامن عمل میں کردار کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برآمدی صنعت کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں،طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں،حکومت کی موثر پالیسی کے نتیجے میں برآمدات بڑھ رہی ہیں،درآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے،ملکی معیشت ایک بار پھر مستحکم ہو رہی ہے۔چودھری فواد حسین نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے 6سے7ارب ڈالر خرچ کیے،ڈالر کی قیمت مسئلہ نہیں ، اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں،وزیر خزانہ اسد عمر معاشی بہتری کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں ،26ملکوں میں پاکستانی دولت کو تلاش کیا ہے،منی لانڈرنگ کے حوالے سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بات ہوئی ،منی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موثر بنایا جا رہا ہے،بیرونی ممالک میں غیر قانونی پیسے سے سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر