(ن) لیگ کے خواجہ برادران کو ایک اور بڑاجھٹکا، قیصر امین بٹ نے زبان کھول دی، پیرا گون سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ سعد اور خواجہ سلمان نکلے،سنسنی خیز انکشافات

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے خواجہ برادران کو ایک اور جھٹکا، قیصر امین بٹ نے زبان کھول دی، پیرا گون سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ سعد اور خواجہ سلمان نکلے ۔ جمعرات کے روز چیئرمین پیراگون قیصر امین بٹ پھر سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، قیصر امین بٹ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، قیصر امین بٹ نے نیب کے

ساتھ ملاقات کے دوران جو بیان دینے کی بات کی تھی وہ بیان نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے قیصر امین بٹ کا 164 کا بیان ایک بار پھر قلمبند کیا گیا اوراپنے بیان میں قیصر امین بٹ نے کہا کہ خواجہ برادران نے ندیم ضیا اور مجھے پیرا گون میں ففٹی ففٹی کا حصے دار بنایا، ندیم ضیا کا پچاس فیصد خواجہ برادران کو جاتا تھا، قیصر امین بٹ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر