زلفی بخاری پاکستان سے باہر جا سکیں گے یا نہیں؟عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور،نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی ۔واضح رہے زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں

چیلنج کرتےہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بینچ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد رہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہو رہے تھے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر