’’چرس پر سے بھی پابندی اٹھا دی جائے تاکہ ہمارا پٹھان بھائی خوش ہو جائے‘‘ شراب سے متعلق بیان کے بعد فواد چوہدری سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ مذہب سے ہٹ کر بات کریں تو شراب پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ دنیا کے اندر نفسیاتی اور جسمانی مرائض کی وجہ شراب ہے۔میں نے پڑھا تھا کہ روس کے اندر لوگ پاگل ہوگئے تھے اور کہا کہ ہم نے شراب کو بند کرنا ہے۔شراپ پی کر گاڑی چلانے پر لائنسس بھی معطل ہو جاتا ہے۔1945ء تک امریکہ میں شراب پر پابندی لگ گئی تھی اور دنیا کا کوئی مذہب بھی شراب پینے کی اجازت نہیں دیتا۔ تحریک انصاف کاآدھا دھڑاکچھ اور کہتا ہے جب کہ

دوسرا دھڑاکچھ اورکہتا ہے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ تو کھل کر کہتی ہے کہ ہم شراب کے حامی ہیں لیکن کیا عمران خان ریاست مدینہ میں شراب حلال کروائیں گے۔انہوں نےشراب سے متعلق بیان کے بعد فواد چوہدری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس طرح تو جس نے ہیروئین پینی ہے وہ پیتا رہے گا کیونکہ اس کو مل جائے گی اور جس نے شراب پینی ہے اسے بھی مل جائے گی تو پھر چرس پر پابندی بھی اٹھا دینی چاہئیے تاکہ ہمارا پٹھان بھائی بھی خوش ہو جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر