فیس بک ہیڈکوارٹر میں بم کی اطلاع کے بعد وہاں اب کیا صورتحال ہے؟انتظامیہ نے تفصیلات جاری کردیں

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع فیس بک کے مرکزی کیمپس میں بم کی اطلاع۔امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں سان فرانسسکو کے قریب ملانو پارک میں واقع فیس بک کے مرکزی کیمپس میں بم ہونے کی اطلاع پولیس کو گمنام کال کے ذریعے ملی۔بم کی اطلاع ملنے پر فیس بک کیمپس کی کئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کاعملہ

عمارتوں کو چیک کر رہا ہے۔اس حوالے سے فیس بک کے ترجمان کا بھی کہنا ہےکہ بم کی اطلاع پر پولیس نے کچھ کیمپس کی عمارتوں کو خالی کرایا ہے اور اسحوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔بم اسکواڈ نے عمارتوں کی تلاشی لی اور بعد میں تمام عمارتوں کو کلیئر اور محفوظ قرار دے دیا۔فیس بک ترجمان کا کہنا ہے کہ عمارتوں میں موجود تمام افراد محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر