نواز اور شہباز فیصلہ کر لیں کہ۔۔ حکومت نے شریف برداران کوحیران کن پیشکش کر دی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام چئیرمین پبلک اکانٹ کمیٹی کیلئے قابل قبول نہیں،نواز اور شہباز شریف سے گزارش ہے کہ وہ جلد فیصلہ کریں، حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن چئیرمین پی اے سی کا نام جلد فائنل کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ جس شخص پر مقدمات ہوںاس کو

چئیرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے، اپوزیشن میں کئی ایسے ارکان موجود ہیں جو اس عہدے کیلئے موزوں ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ چئیرمین پی اے سی کی عدم تقرریکے باعث 30 سے زائد قائمہ کمیٹیاں تشکیل نہیں پا رہیں۔انہوں نے کہا نواز اور شہباز شریف سے گزارش ہے کہ وہ جلد فیصلہ کریں کیوں کہ حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن چئیرمین پی اے سی کا نام جلد فائنل کرے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر