نئے سال کا نیا تحفہ!!حکومت نے پاکستانیوں کی کونسی پسندیدہ ترین چیز پر 38فیصد ٹیکس عائد کر دیا، یکم جنوری سے لاگو کرنیکا اعلان

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، مہنگے فون کی درآمد پر 38فیصد ٹیکس کا نفاذ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب بیرون ملک سے لانے جانیوالے موبائل فونز پر 38فیصد ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 31 دسمبرتک نان ڈیوٹی پیڈموبائل فون کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ نہیں کیا جائیگا، وفاقی کابینہ کے

فیصلے کے مطابق یکم جنوری کے بعد ملک میں آنے والے نان ڈیوٹیپیڈ تمام موبائل فون ڈیوائسز بلاک کر دی جائیں گی اور پکڑے جانے کی صورت میں جرمانہ بھی کیا جائیگا ، ایف بی آر نے سمگل شدہ موبائل فونز کو ریگولرائز کرانے کا طریقہ کارجاری کردیا ہے ، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فون کی نشاندہی ، رجسٹریشن اور انکو بلاک کرنے کا نظام تیار کیا ہے تاکہ موبائل فون کمیونیکیشن سروسز کوصرف قانونی طور پر خریدے ، فروخت کیے گئے موبائل فون کے ذریعے ہی یقینی بنایا جاسکے ۔ موبائل فون کے تمام منظورشدہ ڈیلرز ، ڈسٹری بیوٹرز ، مینوفیکچررز ، ڈیزائن مینوفیکچررز اور موبائل نیٹ ورک آپریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرقانونی موبائل فون درآمد کریں نہ فروخت کریں ،وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فون کی نشاندہی ، رجسٹریشن اور انکو بلاک کرنے کا نظام تیار کیا ہے تاکہ موبائل فون کمیونیکیشن سروسز کوصرف قانونی طور پر خریدے ، فروخت کیے گئے موبائل فون کے ذریعے ہی یقینی بنایا جاسکے ۔ موبائل فون کے تمام منظورشدہ ڈیلرز ، ڈسٹری بیوٹرز ، مینوفیکچررز ، ڈیزائن مینوفیکچررز اور موبائل نیٹ ورک آپریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرقانونی موبائل فون درآمد کریں نہ فروخت کریں ، ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک میں پہلے سے استعمال ہونیوالے تمام موبائل فون بدستور فعال رہیں گے جبکہ یکم جنوری کے بعد سمگل ہونیوالی یا پہلے سے نان ایکٹویٹ سمگل شدہ موبائل فون ڈیوائسز بلاک کر دی جائینگی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر