’’کرپشن کرنیوالے کو ڈی چوک میں پھانسی ، تمام اثاثے ضبط‘‘ پی ٹی آئی کے مراد سعید نے قومی اسمبلی میں ایسی قراداد پیش کر دی کہ شور مچاتی اپوزیشن کو چپ لگ گئی، بڑے بڑے سیاستدانوں کی پیشانی پر پسینہ آگیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے اور اس دوران وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کرپشن کے خلاف ایسی قرارداد پیش کر دی ہے جس کے پر شور مچاتی اپوزیشن کو چپ لگ گئی اور کسی نے ان کی قررداد کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ مراد سعید نے تقریر کرتے ہوئے قرارداد پیش کرنے کی اجازت طلب کی اور اس کے بعد کرپشن کے خلاف قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسمبلی کےجس رکن پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے

اس کو ڈی چوک میں سر عام پھانسی دی جائے اوراس کے تمام اثاثے ضبط کئے جائیں۔ قرارداد پیش کرنے کے بعد مراد سعید نے حکومتی بنچوں پر بیٹھے اراکین سے تائید طلب کی جس پر سب نے حمایت کا اعلان کیا جبکہ اس دوران شور مچاتی ہوئی اپوزیشن بالکل خاموش ہو چکی تھی۔ مراد سعید نے جب اپوزیشن بنچوں سے اپنی قراداد کی حمایت طلب کی تو کسی کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر