پاکستانی باؤلر ثنا میر کی جادوئی باؤلنگ ، آئی سی سی نے بڑے اعزاز سے نوازدیا

سوشل میڈیا‎‎

دبئی (این این آئی)رواں سال آئی سی سی وومنز ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی بولر ثناء میر کی حیران کن لیک بریک گیند کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ ‘قرار دیا گیا ہے۔ثناء میر نے آئرلینڈ کی لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر چکمہ دے کر کلین بولڈ کیا تھا۔کرکٹ شائقین نے ووٹ کے ذریعے ثناء میرکی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک ڈلیوری قرار دیا تھا۔پاکستان نے یہ میچ 38رنز نے اپنے نام کیا تھا اور ثنا میر نے چار اوورز میں 20رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔ثناء میر نے اْن کے حق میں ووٹ دینے پرمداحوں ، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر