اللہ کے سپاہیوں کی ان دیکھی طاقت کو دنیا ماننے لگ گئی

سوشل میڈیا‎‎

یرو شلم (این این آئی)جنوبی لبنان کی سرحد کے قریب تعینات اسرائیلی فوج کی دو بکتربند گاڑیوں کی چھت پر لگی مشین گنوں کا اچانک غائب ہو جانا، اسرائیلی فوج کے لئے بہت بڑا جھٹکا ہے اور اس سے تحریک حزب اللہ اور اس کے مجاہدین کی طاقت کا اندازہ ہوتا ہے جنہوں نے ممکنہ طورپر اسرائیلی فوج کے اندر بڑی پیشروانہ طریقے سے رسائی حاصل کر لی ۔ غیر ملکی میڈ یا کی ر پو رٹس کے مطا بق اس وقت جب سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کیاسٹراٹیجک

سرنگوں کا پتہ لگانے کے نام پر اسرائیلی فوج نے اسشمالی شیلڈ نامی آپریشن شروع کر رکھا ہے، اس واقعے کے پیچھے دو ہی سبب سمجھ میں آتے ہیں ۔پہلا امکان یہ ہے کہ حزب کے مجاہدین نے آہستہ سے سرحد عبور کیا یا سرنگوں کی مدد سے اسرائیلی فوجیوں کی بکتربند گاڑیوں تک پہنچے اور دونوں بکتربند گاڑیوں پر لگی مشین گنیں انہوں نے اتاری اور واپس چلے گئے۔ اس طرح حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو بے عزت بھی کیا اور اسرائیلی قیادت کو اپنا پیغام بھی پہنچا دیا۔دوسرا امکان یہ ہے کہ خود اسرائیلی فوجیوں نے یہ دونوں مشین گنیں، دلالوں یا حزب اللہ کے ارکان کو فروخت کر دی ہوں اور اس کے بدلے رقم یا منشیات حاصل کی ہوں ۔شاید دوسرے امکان کے بارے میں پڑھ کر کچھ افراد کو تعجب ہوگا اور شاید ہونا بھی طبیعی ہے لیکن ہم یہ بات پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اسرائیل کی فوج دنیا کی سب سے بد عنوان فوج ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر