عمر شریف کا نوازشریف،شہبازشریف اور بابرہ شریف سے کیا رشتہ ہے؟معروف اداکار نے خود ہی سب کچھ بتا دیا

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی) سینئر اداکارعمر شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف اور بابرہ شریف سے میری کوئی رشتہ داری نہیں البتہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا آپس میں انسانیت کا خوبصورت رشتہ ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بابرہ شریف فلم انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو مجھے ذاتی طورپر سب سے زیادہ پسند ہیں انہوں نے حقیقی معنوں میں ایک بڑی اداکارہ کے طوپر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے اور جب تک زندہ ہوں اس پر کام کرتا رہوں گا۔

دنیا میںانسان کے آنے کامقصد بھی خدا کی رضا کے ساتھ اس کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے اور مجھے خدا نے جہاں تک توفیق دی ہوئی ہے میں اس حد تک اس کار خیر میں مصروف ہوں اور خواہش ہے کہ آخری دم تک انسانیت کی خدمت کرتا رہوں ۔ عمر شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لوگ نجی محفلوں میں مذاق سے بابرہ شریف ، نوازشریف ، شہبازشریف اور عمرشریف کی آپس میں رشتے داریاں جوڑتے رہتے ہیں مگر مجھے برا نہیں لگتا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب بھائی بھائی ہیں ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر