ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے،ملک میں آج تک جو ہوا سیاستدانوں نے کیا، غلطیاں ہوئی ہونگی لیکن ملک نہیں توڑا،خورشید شاہ باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں آج تک جو ہوا سیاست دانوں نے کیا،ہم ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے،آج لوگ یوٹرن کو بھی اپنی کامیابی کہتے ہیں، ہم تو وہ سیاست دان ہیں جو وعدہ پورا کرنے کے لیے تختہ دار پر چڑھنا جانتے ہیں، اس ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے ترقی دلوا سکتا ہے تو وہ سیاست دان ہیں ، عوام کی جب تک سیاست میں دلچسپی نہیں ہوگی تو کچھ نہیں بدلے گا، مجھے فخر ہے کہ میں سیاست دان ہوں،

یہ ملک سیاست دانوں نے بنایا۔ملیر بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ آج تو لوگ یو ٹرن کو بھی اپنی کامیابی کی کہانی کہتے ہیں، لیکن ہم تو وہ سیاست دان ہیں جو وعدہ پورا کرنے کے لیے تختہ دار پر چڑھنا جانتے ہیں، پاکستان آنے سے روکا جاتا ہے ہم آتے ہیں شہید ہوجاتے ہیں یو ٹرن نہیں لیتے جب کہ آپ حکومت میں آئے ہو جو وعدے کیے پورے کرو ، ہم ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے، مرغی کے انڈے والی باتیں نہ کرو۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں آج تک جو ہوا سیاست دانوں نے کیا، غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن ملک کو نہیں توڑا، سیاست دانوں نے ہاری ہوی جنگیں جیتی، 18 سالوں میں ملک توڑ دیا گیا، تین جنگیں لڑیں، ڈیم کیوں نہیں بنے، کیوں کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ قائد عظم کے بعد 52 سے 70 تک ڈکٹیٹرز کا کنٹرول رہا، اس ملک میں بیوروکریٹس کو لایا گیا، سکندر مرزا جیسے لوگ آئے، پارلیمنٹ پر بھی انکا کنٹرول رہا، انہوں نے 62 کا آئین بھی دیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے ترقی دلوا سکتا ہے تو وہ سیاست دان ہیں لیکن کچھ آمروں نے لوگوں کے زہنوں میں ایسی باتیں ڈالی ہیں کہ ہماری توجہ مسائل پر نہیں ہوتی، عوام کی جب تک سیاست میں دلچسپی نہیں ہوگی تو کچھ نہیں بدلے گا، مجھے فخر ہے کہ میں سیاست دان ہوں، یہ ملک سیاست دانوں نے بنایا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر